وہی تاریخ،وہی جگہ، ویسا ہی حادثہ

کراچی (ہاٹ لائن) کراچی میں جمعہ گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کا افسوسناک واقعہ کئی قیمتیں جانیں لے گیا، اسی مقام پر آج ہی کے روز 2009 میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ کراچی جمعہ گوٹھ کے قریب ساتھ سال پہلے آج ہی کے روز علامہ اقبال ایکسپریس اور مال گاڑی کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد کی زندگیاں چلی گئی تھیں۔ 3 نومبر 2016 کو ہونے والے المناک حادثے کی وجہ بھی ٹرین کو سرخ سنگل نہ دینا تھا۔