مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا 118واں روز، مزید100گرفتار

سری نگر (ہاٹ لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا 188 واں روز ہے ‘ قابض فورسز نے احتجاج کرنے والے سو سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ حریت کانفرنس نے احتجاج میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق برہان وادی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی تشدد کی تازہ لہر نے زندگی مفلوج کررکھی ہے، مقبوضہ وادی میں ایک سو اٹھارہویں روز بھی غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔ تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ معطل اور کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، نامعلوم افراد کی جانب سے اسکولوں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی اور نہتے کشمیریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے 10 سے زائد مزید مظاہرین زخمی ہوگئے۔دوسری جانب حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں 10 نومبر تک توسیع کردی ہے،اس دوران مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔