”بڑی عدالت ‘ بڑا کیس “پاناما لیکس تحقیقات کیس کی سماعت شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی عدالت میں بڑے کیس پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ تحریک انصاف نے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لئے اپنے ٹرم آف ریفرنس عدالت میں جمع کرادیئے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی جانب سے بھی تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ٹی او آرز میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کی جائیداد ے حوالے سے سوال اٹھائے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم اور مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں نوازشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لندن میں کسی فلیٹ کے مالک نہیں نہ ہی انہوں کے کوئی آف شور کمپنی بنائی ہے، وہ ٹیکس بھی قانون کے مطابق ادا کرتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ معاملے کی سماعت کررہا ہے۔نیب،ایف بی آر اور ایف آئی اے نے بھی اپنے جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیئے ہیں۔