لندن میں فلیٹ کا مالک ہوں نہ کوئی آف شور کمپنی بنائی،وزیراعظم کا جواب عدالت میں جمع

اسلام آباد(ہاٹ لائن) پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے ٹی او آر کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھی تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم اور مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں نوازشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لندن میں کسی فلیٹ کے مالک نہیں نہ ہی انہوں کے کوئی آف شور کمپنی بنائی ہے، وہ ٹیکس بھی قانون کے مطابق ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ 2103ئ میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں ، ان کے علاوہ تمام جائیدادیں ان کے بچوں کے نام ہیں اور ان کا کوئی بھی بچہ ان کے زیر کفالت نہیں