پرویز خٹک سے سکول کے زمانے سے تعلق، 40سال سے دوستی ہے: چوہدری نثار

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے کالج کے زمانے بلکہ سکول سے تعلق ہے ، 40سال سے دوستی رہی اور یقین دلاتاہوں کہ وہ مسلح جتھوں کے بغیر اسلام آباد آئیں تو شہبازشریف سے بھی زیادہ پروٹوکول دوں گا۔پولیس لائنز میں ’دربار‘ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کل بھی پرویز خٹک آئے تو ا±نہیں پروٹوکول دیاگیا، مزید سیکیورٹی دینے کا کہالیکن اگر مسلح جتھوں کیساتھ اسلام آباد میں انتشار پھیلانے آئیں گے تو وہی سلوک ہوگا جودودن پہلے ہواتھا۔