سپریم کورٹ کے سامنے نعیم الحق اور عوامی تحریک کے رہنما لڑ پڑے

اسلام آباد (ہاٹ لائن)سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، نعیم الحق کی جانب سے خرم نواز گنڈا پور کو دھکا دینے کے بعد دونوں جانب سے گالم گلوچ بھی کی گئی تاہم شیخ رشید سمیت وہاں موجود دیگر رہنماﺅں نے بیچ بچاﺅ کرا دیا۔تفصیل کے مطابق پا ناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرنے کی تیاری کی جارہی تھی ،اس وقت میڈ یا بریفنگ دینے کے لیے ڈائس پر نعیم الحق اور شیخ رشید دیگر رہنماﺅں کے ساتھ عمران خان کا انتظار کر رہے تھے۔اسی دوران خرم نواز گنڈا پور وہاں پہنچے اور پریس کانفرنس کرنے کے لیے جگہ مانگی جس پر نعیم الحق نے انہیں جگہ دینے سے انکار کر دیا ،اس بات پر دونوں رہنماﺅں کے درمیا تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر نعیم الحق نے خرم نواز گنڈا پور کو دھکا مار کر پیچھے کیا اور دونوں کے مابین گالم گلوچ شروع ہو گئی۔وہاں موجود شیخ رشید اور دیگر رہنماﺅں نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔شیخ رشید نے نعیم الحق سے کہا کہ سارا میڈ یا دیکھ رہا ہے کیا کر رہے ہیں ،اس کے بعد دونوں رہنما?ں کو الگ الگ کردیا گیا اور عمران خان نے وہاں پہنچ کر پریس کانفرنس شروع کر دی۔خرم نواز گنڈا پور نے الزام عائد کیا کہ نعیم الحق نے یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس کے لیے جگہ نہیں دی کہ میرا شہنشا آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کا یہ رویہ افسوسناک ہے کیونکہ ہم کرپشن کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔ادھر نعیم الحق نے الزام عائد کیا کہ خرم نواز گنڈا پور نے گالیاں دیں جس پر غصہ آیا۔