ماڈل عریشمہ ڈھول بجانے کے ساتھ اب پروڈکشن ہاوس چلائیں گی

لاہور ( ہاٹ لائن ) ماڈل اور ڈھول سٹار عریشمہ کول نے پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، میوزیکل شوز ، فیشن ایونٹ کا انعقاد کریں گی ۔ عریشمہ کول نے اس حوالے سے بتایا کہ میری ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ میں اپنا پروڈکشن ہائوس قائم کروں جس کے تحت پورے پاکستان میں فیشن شوز ، میوزیکل پروگرامز اور دیگر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ پروڈکشن ہائوس جوہر ٹائون میں بنایا گیا ہے ۔ 15 نومبر کو مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پروڈکشن ہائوس بنانے پر بھارت ، ترکی ، ایران سمیت دیگر ملکوں سے بھی میرے دوستوں نے ٹیلی فون پر مجھے مبارکباد دی ہے ۔