عمران صاحب خیبر پختونخواہ لوٹ جائیں ، اب فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں ،ادارو ںکو کام کرنے دیں :خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مفت مشورہ ہے کہ اب وہ آرام کریں اور اداروں کو کام کرنے دیں ،فیصلہ اب سپریم کورٹ پر چھوڑا جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور نظام کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ،وہ دوغلے پن اور عد توازن کا شکار ہیں جبکہ انہیں خواجہ آصف کا فوبیا بھی ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے اور احتجاج کی بجائے خیبر پختون خواہ لوٹ جائیں ،ہمیں مشورے دیئے جاتے ہیں تو ہم بھی مفت میں مشورہ دیتے ہیں کہ عمران خان اب آرام کریں اور اداروں کا م کرنے دیاجائے ،دھرنے اور جلسے چلتے رہے تو عوام سمجھیں گے کہ عدالت پر اثرا نداز ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پنڈی کا جوکر جلسے اور احتجاج نہ کریں ،عمران خان خیبر پختون خواہ لوٹ جائیں اب فیصلہ ووٹ سے ہوگا۔