پاک فضائیہ کاطیارہ حادثےکا شکار،پائلٹ شہید

کراچی ( ہاٹ لائن ) :مشرف کالونی میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کاپائلٹ شہید جبکہ انسٹرکٹرزخمی ہوگیا.پاک فضائیہ حکام کے مطابق طیار معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
پاکستان ائیرفورس کا تربیتی میراج طیارہ مشرف کالونی سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر گرگیا۔ طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو آبادی پر گرنےسےبچایا۔ واقعےمیں طیارے کا پائلٹ شہید جبکہ ونگ کمانڈر فیاض زخمی ہوئے۔
ماڑی پور کے قریب گرنے والے طیارے کے ملبے سے دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آرہے تھے۔ تریبتی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گرا۔ طیارہ گرنے کا مقام پی اے ایف بیس سے کچھ فاصلے پر ہے۔ طیارہ گرنے کا مقام پاک بحریہ کی حدود میں آتا ہے۔ حادثے کے مقام پر پولیس اور رینجرز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ کے مقام پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی امدادی کارروائی شروع کردی گئی ۔ پاک فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ قائم کردیا ہے۔