آپ کے پاس بی بی کا بیٹا آیا ہے ‘ تخت رائیونڈ والوں کو عوام کا احساس نہیں ‘ بلاول بھٹو زرداری

رحیم یارخان(ہاٹ لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگر عوام میرا ساتھ دیں تو ہم مل کر پاکستان میں تبدیلی لے آو ںگا۔رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ میں جانتاہوں کہ رحیم یار خان کے عوام بہت مایوس ہیں آپ نے اب مایوس نہیں ہونا کیونکہ آپ کے پاس بی بی کا بیٹا آیاہے،تخت رائےونڈ کو رحیم یار خان کی غریب عوام کا خیال نہیں ہے۔انہو ںنے کہا کہ میں سندھ اور پارٹی میں تبدیلی لے آیاہوں اور اب آپ ساتھ دیں توپاکستان میں تبدیلی لے آﺅں گا۔بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنان کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا جبکہ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔