اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،100انڈیکس کی 2نفسیاتی حدیں بحال

کراچی (ہاٹ لائن )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی محدوپیمانے پرتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی41800اور41900کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 39ارب98کروڑروپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز نسبت 23.91فیصد کم جبکہ48.95فیصد حصص کی قیمتوںمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطراپنے حصص فروخت کرنے اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 41702کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسزکی جانب سے بینکنگ، اسٹیل اورانرجی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42000کی نفسیاتی حد بھی عبور کرلیا تاہم اتارچڑھاﺅکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس231.71پوائنٹس اضافے سے 41974.46پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر جمعرات کو 429کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے197کمپنوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ،210کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 39ارب98کروڑ11لاکھ 5ہزار626روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب77ارب88کروڑ39لاکھ26ہزار314روپے ہوگئی۔جمعرات کو 52کروڑ93لاکھ62ہزار500شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کے مقابلے میں16کروڑ63لاکھ80ہزار570شیئرزکم ہے۔ قیمتوں کے اتارچڑھاﺅکے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 196.00روپے اضافے سے 5870روپے جبکہ واتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت171.79روپے اضافے سے 3630.52روپے ہوگئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 68.89روپے کمی سے 1616.68روپے جبکہ فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 42.21روپے کمی سے 1991.62روپے پربندہوئی۔جمعرات کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 6کروڑ10لاکھ52ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 87پیسے اضافے سے18.48روپے جبکہ دوست اسٹیل کی سرگرمیاں5کروڑ13لاکھ34ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت14پیسے اضافے سے 3.85روپے ہوگئی۔جمعرات کو کے ایس ای30انڈیکس 84.82پوائنٹس اضافے سے22894.22پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 204.19پوائنٹس کمی سے 69651.88پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس143.08پوائنٹس اضافے سے28696.34پوائنٹس پر بندہوا۔