پنجاب میں دھند کا راج ، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی

لاہور (ہاٹ لائن) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آنا شروع ہوگئے ،، آج صبح حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے مختلف حادثات پیش آئے جن میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ موسم سرما کی آمد آمد ہے اور ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈالنا شروع کردیے ہیں ۔ آج صبح دھند کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات پیش آئے۔ حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب موٹروے پر 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 12افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔ فیصل آباد میں موٹروے پر چراغ آباد انٹرچینج پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس میں ماں بیٹا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، بھکر میں بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک طالب علم جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔