وزیراعظم کابینہ کو بائی پاس نہیں کرسکتے،سپریم کورٹ

اسلام آباد(ہاٹ لائن) سپریم کورٹ نے کابینہ سے مشاورت کے بغیر وزیراعظم کے فیصلوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل خارج کردی ہے، جسٹس ثاقب نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں وزیراعظم کی سولو فلائٹ کی کوئی گنجائش نہیں۔ وفاقی حکومت کی نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں ہوئی جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے اسے خارج کردی۔ دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ رولز کبھی بھی آئین سے بالا تر نہیں ہوسکتے، آئین میں کہیں بھی وزیراعظم کی سولو فلائٹ کی گنجائش نہیں۔(ی-ا)