خیبرپختونخوا کا وفاق کیخلاف بڑا فیصلہ

پشاور (ہاٹ لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد جانے والے کارکنوں پر شیلنگ کا پرچہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف کٹوانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری اور آئی جی پنجاب کیخلاف بھی مقدمہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں سیکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ وفاقی دارالحکومت آنا چاہتا تھا تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے جس کے بعد پنجاب پولیس اور ایف سی نے بھی شیلنگ کرکے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر تصادم بھی ہوا