ریلوے ٹریکس پرانے ہیں مگر محفوظ ہیں،خواجہ سعد رفیق

کراچی (ہاٹ لائن) وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےکہاہےکہ لانڈھی حادثہ انتہائی المناک ہے۔
کراچی میں لانڈھی کے مقام پرجس جگہ گذشتہ روز ٹرین کا حادثہ پیش آیا، وزیرریلوےسعدرفیق نے متعلقہ حکام کے ہمراہ اس جگہ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتےہوئے سعد رفیق کا کہناتھاکہ ٹرین کے ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیورزیرعلاج ہیں۔ سعد رفیق کاکہناتھاکہ حادثہ بظاہرانسانی غلطی لگ رہاہے۔ اس مقام پر سگنلزبرابرکام کررہےتھے۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ڈرائیورنےلال سگنل کونظراندازکیا۔
خواجہ سعدرفیق نے بتایاکہ ٹرین کی رفتار60میل فی گھنٹہ کےقریب تھی۔ اس حادثے میں ریلوے کا مالی نقصان بھی ہواہے۔ سعدرفیق نے بتایا کہ اس سے قبل ہونے والے ملتان حادثےمیں ملوث لوگوں کومعطل کردیا ہے۔
سعدرفیق کاکہناتھاکہ وسائل پہلےہی کم ہیں۔ اس حادثےکےذمہ داروں کوسخت سزاملےگی۔سخت سزانہ دی تولوگ غلطی دہراتےرہیں گے۔ انھوں نے تفصیلی تحقیقات کیلئے8دن دیئے جانے کا بھی بتایا۔ سعدرفیق نے کہاکہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کی انشورنس پالیسی کےذریعےمددکررہےہیں۔ریلوے کے ہرمسافرکی لائف انشورنس ہوتی ہے۔لائف انشورنس کیلئےپریمیم اداکرتےہیں۔