قومی اسمبلی میں پرویز خٹک کیخلاف قرار داد جمع

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) قومی اسمبلی میں ایم کیوایم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف قرار داد جمع کرا دی ، ان کا مطالبہ ہے کہ پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے ۔
ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور خالد مقبول صدیقی نے قرارداد جمع کرائی ۔ قرار داد کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اپنے بیانات میں صوبائیت کو فروغ دیا اور ملک مخالف بیانات دیے ، لہذا پرویز خٹک کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے ۔ اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں بھی وزیر اعلیٰ کے پی کے کے خلاف قرار داد جمع کرا چکی ہے ۔