گالیاں دینے والا اور جھوٹ بولنے والا شخص قوم کا لیڈر نہیں ہو سکتا،نواز شریف

کہوٹہ (ہاٹ لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کہوٹہ آکر بہت خوشی محسوس ہوئی ،یہاں بہت خوبصورت لوگ رہتے ہیں ،مخالفین کو معلوم نہیں کہ یہاں کتنے خوبصورت لوگ رہتے ہیں ۔
کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں ،قوم نے بتا دیا کہ گالیاں دینے والا اور جھوٹ بولنے والا شخص قوم کا لیڈر نہیں ہو سکتا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عزت کرنے والے اور کرانے والے لوگ رہتے ہیں ،سر عام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا قوم کا رہنما نہیں ہوسکتا۔کہوٹہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں لیکن مخالفین کو نہیں پتہ کہ یہاں کتنے اچھے لوگ رہتے ہیں ۔