بلاول نے مائنس ون کی بات کر کے ڈانا ڈالا ، خواہش ہوتی تو اب تک پی ٹی آئی جوائن کر چکا ہوتا، شیخ رشید

راولپنڈی (ہاٹ لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مائنس ون کی بات کر کے دانا ڈالاہے،عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔شیخ رشید نے بلاول بھٹو کی عوامی جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری مائنس ون کی بات کر کے ایسے ہی دانا ڈالاہے،غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور صرف نیک قیادت کے باعث عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور اپنے والدہ بنیظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلیں ۔ان کا کہناتھا کہ بلاول کی یہ بات درست ہے کہ تمام اپوزیشن کو پاناما لیکس پر اکھٹا ہونا ہوگا لیکن عمران خان کے خلاف بات نامناسب ہے ۔