اشتہار کیوں چلائے ….اعتزاز احسن نے وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے یہ مطالبہ تب کیا جب حکومت نے پاناما لیکس کے متعلق ٹی وی چینلز پر اشتہار چلائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس کے متعلق ٹی وی چینلز پر اشتہار چلانے کے خلاف وزیراعظم پر مقدمہ درج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ سے حکومتی مفاد میں اشتہار چلائے گئے۔