پارلیمنٹ کو احتساب کا محور بنایا جائے، شیریں رحمان

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل صر ف پیپلز پارٹی کیلئے ہوتا ہے ، صرف پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کیلئے ہوتا ہے۔ احتساب سب کیلئے ہونا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو احتساب کا محور بنایا جائے۔