ضد کی سیاست پاکستان لے ڈوبے گی ، شہباز شریف

لاہور (ہاٹ لائن) پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ضد اورانا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے،عوام نے لاک ڈاؤن کی دھمکی دینےوالوں کی سیاست کالاک ڈاؤن کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفرجھگڑا سے لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ہمارے بھائی ہیں،چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا،تعلیمی پروگراموں میں کے پی کےاور دیگر صوبوں کے ذہین طلبہ کو شامل کیا ہے۔ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے، شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔