cm-shahbaz

عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا لاک ڈاﺅن کر دیا : شہباز شریف

لاہور (ہاٹ لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے بعض سیاسی عناصر کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ۔ دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشخالی ہضم نہیں ہو رہی ۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں ترقی کا جو سفر شروع ہو ا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تاہم حکومت آئندہ ڈیڑھ سال میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے ۔عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا لاک ڈاﺅن کر دیا ہے ۔(ی-ا)