کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ258 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ،نواز لیگ میدان سے باہر

اسلام آباد (ہاٹ لائن) الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 258کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔

ابتک نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 258کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں مسلم لیگ نواز کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے ۔یہ نشستہ ن لیگ کے حکیم بلوچ کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی ۔ حلقے میں انتخابات 22نومبر کو ہونے جا رہے ہیں جہاں مسلم لیگ نواز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 17امیدوار مد مقابل ہونگے ۔
ایف بی آئی نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران القاعدہ کے حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا تاج محمد حنفی سمیت 10آزاد امیدوار بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، پاکستان تحریک انصاف کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے واحد ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے رکنیت سے استعفیٰ دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔(ی-ا)