جھل مگسی میں قبائلی تصادم، 6افراد ہلاک

جھل مگسی(ہاٹ لائن) جھل مگسی میں دو متحارب قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دوگروپوںکے درمیان ہونے والی لڑائی خونیں معرکے میں بدل گئی جس کے نتیجے میں دو اطراف سے چھ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔(ی-ا)