سینیئرسیاستدان فیصل رضا عابدی کو حراست میں لےلیا گیا

کراچی(ہاٹ لائن ) کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران فیصل رضا عابدی کو انکے گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے تفتیش کےلئے فیصل رضا عابدی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ انکے گھر کی تلاش بھی لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال فیصل رضا عابدی کو حراست میں لینے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔تاہم ان کے گھر سےبڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔