pti

تحریک انصاف میں دراڑیں گہری اور اندرونی اختلافات زور پکڑگئے۔

اسلام آباد ل( ہاٹ لائن )لاک ڈاؤن اسلام آباد کی کال واپس لینے کا معاملہ سنگین ہوگیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مایوس پارٹی کارکنان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اندرونی اختلافات اور ناراضی پر کئی پی ٹی آئی رہنما پارٹی کے سوشل میڈیا گروپس کو خداحافظ کہہ گئے۔پی ٹی آئی والوں نےاپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کی تلاشی کی باتیں بھی کیں۔ سڑکوں پرنہ آنے والے رہنماؤں کے احتساب کا مطالبہ بھی کیاگیا۔ دوہفتے پہلے ہی بنی گالہ میں ڈٰیرے ڈالنے والوں ،فائیو اسٹار ہوٹلز میں چھپنے والوں، پنجاب کی پارٹی قیادت خصوصاً راولپنڈی والوں پر انگلیاں اٹھنے لگیں ۔کپتان کے کھلاڑی یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں میں رہنماؤں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں تھی۔