بلاول بھٹو کا زائچہ کیا کہتا ہے ؟دلچسپ پیشگوئی

لاہور( ہاٹ لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق ماہرین علم نجوم نے دلچسپ انکشاف کردیا۔ کہتے ہیں بلاول کے زائچے میں ایک سے زائد شادیاں ہیں ، شادی نبھانا بھی مشکل ہے۔
معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح بلاول کے زائچے میں بھی شادی نبھانا مشکل ہے ۔ بلاول کےزائچے میں ایک سے زائد شادیاں ہیں۔ انہوں نے بلاول کو دو ہزار انیس سے پہلے شادی نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو دوہزار انیس سے پہلے شادی کرتے ہیں تو ان کیلئے اس شادی کو نبھانا بہت مشکل ہو جائے گا، یہ بھی بتایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بلاول کے پاس شادی کیلئے بہت سی پیشکش موجود ہیں مگر یہ بات بھی اہم ہے کہ بلاول اپنی پرائیویسی میں کوئی مداخلت پسند نہیں کرتے،اسلیے ان کا اپنی شادی کو نبھانا بہت مشکل ہوگا۔
سامعہ خان کے برعکس آسٹرولوجسٹ کنعان چوہدری نے کہا کہ دوہزارسترہ کا سال بلاول کی زندگی میں تبدیلی لیکر آئیگا۔ شادی کے بھی چانسز ہیں۔ ان کی اہلیہ کا تعلق سیاست سے ہوسکتا ہے۔
کنعان چوہدری نے مزید بتایا کہ بلاول کی شادی کا امکان دوہزارسترہ کے وسط سے دوہزاراٹھارہ کے درمیان ہے۔ دو ہزارسترہ کا سال بلاول کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئےگا۔