کراچی: مولانا مرزا یوسف حسین کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی (ہاٹ لائن) پولیس اور رینجرز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین کو گرفتار کرلیا .
تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے ناظم آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران مولانا مرزا یوسف کو ان کے گھر سے گرفتار کیا . مولانا مرزا یوسف سے تفتیش کےلئے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے مرزا یوسف انچولی میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف ہونے والے مظاہرے میں شامل تھے۔