کراچی:رینجرز نے 22 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی( ہاٹ لائن ) رینجرز نے شہر میں مختلف کارروائی کے دوران فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا .
رینجرز ترجمان کے مطابق مہروز عرف مہدی شاہ نے دوہزار تیرہ میں مفتی دلفراز کو قتل کیا، جبکہ دوہزار چودہ میں مفتی عثمان، محمد علی اور محمد رفیق کو جان سے مارا گیا۔
ملزم قتل کی بائیس سے زائد وارداتوں، اغوابرائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر خفیہ مقام پرچھپایامارکراسلحہ بھی قبضے میں لے لیا جو مخالف گروپوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اکھٹا کیا گیا تھا۔
گلشن اقبال سے رینجرز نے متحدہ کے سابق یونٹ انچارج اشتیاق عرف ماما کو گرفتار کیا۔ ملزم اعلیٰ عہدیداروں کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔