سی ٹی ڈی نے مالاکنڈ سے ایک دہشت گرد گرفتار کر لِیا.

پشاور (ہاٹ لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے مالاکنڈ سے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے سوات کے مٹہ بازار سے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت افضل خان کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم پر قتل سمیت پچاس افراد کو اغواءکرنے کے الزامات ہیں ۔