ایل او سی پر ایک بار پھر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ

مظفرآباد (ہاٹ لائن ) بھارت جنگی جنون سے باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا .
پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ، مکار بھارت کی پھر اشتعال انگیزی ، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ دشمن کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ کئی گھنٹے تک لائن آف کنٹرول کے علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے ۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔