امریکہ میں خوفناک اور ڈرا دینے والی شکلوں والے کیک تیار

نیویارک ( ہاٹ لائن ) کیک سالگرہ کے ہوں یا دیگر تقریبات کے وہ اپنی رنگت، ذائقے اور خوبصورتی کی بنا پر پسند کیے جاتے ہیں لیکن ایک خاتون امریکی آرٹسٹ دنیا کے عجیب و غر یب اور خوفناک کیک تیار کرتی ہیں جنہیں دیکھ کر کھانے والا خوفزدہ بھی ہوسکتا ہے ۔ انسانی ہیولے سے لیکر خوفناک مخلوق والے کیک دیکھنے میں بہت حقیقی معلوم ہوتے ہیں ۔ اسی بنا پر کیک بنانے والی خاتون نتالی سائیڈ سرف خود کو نان بائی کے بجائے کیک کی مجسمہ ساز کہتی ہیں خاتون کے مطابق کیک اندرونی طور پر ونیلا اور سوئٹزرلینڈ کی مکھن کریم سے بنے ہوتے ہیں ، کیک کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے چاکلیٹ سے لپیٹا جاتا ہے اور اس کے بعد آخری اور بیرونی تہہ کو ماڈلنگ چاکلیٹ سے بنا کر اس میں بہت سے رنگ ملائے جاتے ہیں ۔ خاتون کا سٹوڈیو مشہور شخصیات کے کیک سے بھرا رہتا ہے ۔