بیجنگ :چیین میں خاتون کے بال اس کے قد سے بھی لمبے ہوگئے

بیجنگ ( ہاٹ لائن ) چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے بال ان کے قد سے زیادہ لمبے ہیں ۔ نیلن می نامی اس خاتون نے 1998 سے اب تک اپنے بالوں پر قینچی چلانے کی اجازت نہیں دی ، یہی وجہ ہے کہ اب ان کے بال 11 فٹ 9 انچ طویل ہوچکے ہیں جبکہ ان کا اپنا قد ساڑھے پانچ فٹ بھی نہیں ۔
یہ خاتون گزشتہ دنوں ایک چینی شہر میں اپنے بالوں کی نمائش کیلئے پہنچیں اور وہاں موجود افراد کو حیران کر دیا ۔ اتنے لمبے بالوں کا خیال رکھنا بھی کوئی آسان کام نہیں ۔ یہ خاتون اپنے بالوں کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لمبے کر رہی ہیں مگر اس کیلئے انہیں چند سال کا انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ لمبے بالوں کا ریکارڈ چین کی ژائی کیوپنگ نامی خاتون کے پاس ہے جو 2004 میں قائم ہوا تھا ۔ ان کے بالوں کی لمبائی 18 فٹ 5.54 انچ تھی جس کے حصول کیلئے انہیں 31 سال لگ گئے تھے ۔