تحصیل سوئی میں کالعدم تنظیم کے 20 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کوئٹہ ( ہاٹ لائن ) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کالعدم تنظیم کے 20 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے، ہتھیار ڈالنے والوں میں کمانڈر بھی شامل ، ایف سی کی کاہان میں کارروائی اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کالعدم تنظیم کے 20فراریوں نے ہتھیار ڈا دیئے ۔ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آراے سے ہیں دریں ثناءایف سی ترجمان کے مطابق کاہان میں ایف سی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد کیا گیا جبکہ اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 23 راکٹ لانچر، ہزاروں گولیاں اور فیوز شامل ہیں ۔