لاہور سے کوئٹہ جانےوالی اکبر بگٹی اےکسپرےس کرین سے ٹکرا گئی ، ڈرائیور اور فائر مین شدید زخمی

رائے ونڈ ( ہاٹ لائن)لاہور سے کوئٹہ جانےوالی اکبر بگٹی اےکسپرےس کھلے پھاٹک مےں حادثے کا شکار ہو گئی ،ٹرین اور کرےن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں انجن ڈرائےور اور فائر مےن شدےد زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔تفصےلات کے مطابق عالمی اجتماع کی وجہ سے اکبر بگٹی اےکسپرےس کو فےصل آباد کی بجائے رائے ونڈ خانےوال روٹ سے گزارا جا رہا تھا تاہم اتوار کی شام ٹرین جےابگا رےلوے پھاٹک پر ٹریک عبور کرنے والے کرےن سے ٹکرا گئی ۔ اکبر اےکسپرےس مےں رائے ونڈ سے اےک ہزار کے قرےب مسافروں نے سوار ہو نا تھا تاہم خوش قسمتی سے ٹرےن مےں مسافر نہ ہونے سے جانی نقصان نہےں ہوا ۔حادثے کے نتیجے میں ٹرےن ڈرائےور محمد حنےف ،فائر مےن انجم حسےن شدےد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سٹی پولےس کرےن ڈرائےورکی تلاش مےں مصروف ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریلوے حکام نے نےا انجن منگوا کر ٹرےن کو رائے ونڈ کےلئے روانہ کردےا ۔