آرمی چیف کا کھاریاں اور گوجرانوالہ میں مشقوں کا دورہ ، بریفنگ بھی دی گئی

راولپنڈی (ہاٹ لائن ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف مشقوں کا دورہ کرنے کیلئے کھاریاں اور گوجرانوالہ پہنچ گئے ۔۔
سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کھاریاں اور گوجرانوالہ میں جاری فوجی مشقوں کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ انہوں نے رات کو فیلڈ مشقوں کا بھی معائنہ کیا ۔ فیلڈ مشقیں وسطی و جنوبی کمانڈ کے تحت جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد آپریشنل منصوبہ بندی اور تیاری کو بہتر بنانا ہے ۔(ی-ا)