مرادعلی شاہ کی شاہ خرچیاں، حکومتی کھاتے سےنیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

کراچی (ہاٹ لائن ) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی مُراد علی شاہ نے اونچی اُڑان بھرنے کیلئے نیاء ہیلی کاپٹر خریدنے کی ٹھان لی۔ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے زیراستعمال رہنے والا ہیلی کاپٹرخراب ہوا تو نیا خریدنے کیلئے جھٹ پٹ کمیٹی بنادی۔ بہترین ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے کمیٹی کا سربراہ بھی وزیر صحت سکندر میندھروکو بنایا گیا ہے۔
صبح نو بجے دفتر پہنچ جانیوالے نئے وزیراعلی کودن بھر میں کہیں بھی کسی بھی کام کیلئے اُڑان بھرنا پڑسکتی ہے۔شہریوں کاکہنا ہےکہ وزیراعلیٰ ضرورہیلی کاپٹر خریدے مگرعوام کا پیسہ ضائع نہ کریں ۔