کراچی آپریشن کو مزید بےرحم اور تیز کردیا ہے:وزیر اعلی سندھ

کراچی ( ہاٹ لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہے اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائزکےانفراسٹرکچرسیس کےکورٹ کیسز پر غور، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل ، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ترمیمی بل 2016، آئی بی اے سکھر انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں ترقی سے متعلق امور سمیت مختلف ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں امن و امان کے حوالے سے خوش نہیں ہوں ابھی بھی بہت کچھ باقی ہے ہم نے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو مل کر ہی شکست دی جاسکتی ہے، پولیس، رینجرز اور حساس ادارے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے کے خلاف زبردست اقدامات کررہے ہیں اور سب سے بڑی خوشی اور کامیابی کی بات یہ ہے کہ عوام کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے۔