راولاکوٹ: کنٹرول لائن پر پھر بھارتی جارحیت ،3شہری شہید

راولا کوٹ (ہاٹ لائن) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے راولا کوٹ آزاد کشمیر میں نکیال اورکیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔
بھارتی فوجیوں نے بالاکوٹ، لنجوت، دبسی اوردیگر دیہی علاقوں کونشانہ بنایا، فائرنگ اور گولہ باری کے باعث متعددگھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاک فوج کی جانب سے دشمن کومو¿ثرجواب دیا گیا۔