اسلام آباد: پانامہ کیس ،پیپلز پارٹی بھی انکوائری کمیشن کی مخالف

اسلام آباد ( ہاٹ لائن ) پاکستان پیلپز پارٹی نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کر دی ہے ،چوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے .
پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو پانامہ کیس میں کمیشن نہیں بنانا چاہئیے کیونکہ حکومت اس ایشو کی انکوائری سے بھاگ رہی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ بل میں جماعتوں کو ساتھ نہ ہونے کا تاثر غلط ہے ،پانامہ بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں .سپریم کورت اپوزیشن کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے.