کراچی ٹرین حادثہ،ابتدائی رپورٹ تیار،آج پیش کی جائے گی

کراچی ( ہاٹ لائن ) کراچی میں ہونے والے ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے .
فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے میاں ارشد نے بتایا کہ کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزارت ریلوے کے حوالے کر دی جائے گی. رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سگنل سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کام کر رہا تھا ،زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی جانب سے سرخ بتی نظر انداز کرنے پر حادثہ پیش آیا .