نواز شریف کے سچ سے 20 کروڑ عوام سرخرو ہوں گے ، میاں محمود الرشید

لاہور( ہاٹ لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شیدنے کہا ہے کہ نواز شریف صرف سچ بول دیں تو20کروڑ عوام تذبذب سے نکل آئے، وزیر اعظم کو کو خود انکی کرپشن اور منی لانڈ رنگ مائنس کریگی، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور ملک لوٹنے والے اللہ کی پکڑ میں ہیں، حکومتی وکلا ءسپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تا خیری حربے استعمال کرکے معاملے کو لٹکانا چاہتے ہیں، قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہیں،سپریم کورٹ جمہوریت کو تماشہ نہیں بننے دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رورز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ اگر پا نا مہ میں وزیر اعظم کا نام نہیں تو خواجہ آصف، دانیال عزیز، رانا ثنا ء،طلال چودھری ، زبیر عمر کیوں پاگل پن کا شکار ہیں، کراچی سے خیبر تک پوری قوم شریف خاندان کی لوٹ مار ، کرپشن اور جھوٹ کیخلاف متحد ہے، معاملہ عدالت میں ہے وفاقی وزرا ءتحمل سے کام لیں۔