کرکٹر شعیب اخترباپ بن گئے

راوالپنڈی ( ہاٹ لائن ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر خوشی سے سرشار ہیں۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے جب کہ زچہ و بچہ دونوں روبہ صحت ہیں جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی ذی روح کا آنا بہت بڑا معجزہ ہے اور مجھے باپ بننے پر فخر ہے۔