پی آئی اے نے کابل کیلئے چھٹی پرواز بھی چلانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے اسلام آباد سے کابل کیلئے چھٹی پرواز چلانے کا اعلان کر دیا ۔
پی آئی اے حکام نے کابل کیلئے ایک اور پرواز چلانے کا اعلان کر دیا ہے ، پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ سے افغان دارالحکومت کابل کیلئے چلے گی ۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کابل کیلئے پرواز اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی ۔پرواز کو چلانے کا فیصلہ مسافروں کے رش کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔(ی-ا)