لڑکیوں کے سکول کو جلانے والا دہشت گردمٹہ سے گرفتار

سوات(ہاٹ لائن) انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے مینگورہ کے جنرل بس سٹینڈ سے ملزم اختر محمد کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد 2008میں سوات میں گرلز سکول جلانے میں ملوث تھا جسے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔(ی-ا)