عمران خان نےنیوزگیٹ اسکینڈل پربڑانکتہ اٹھادیا

اسلام آباد ( ہاٹ لائن) نیوز گیٹ اسکینڈل پرتحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کمیشن کےقیام کا مطالبہ کردیا۔عمران خان نےکہاہےکہ پلانٹڈ خبر قومی سلامتی پر حملہ ہے،خبراُس وقت لیک ہوئی جب بھارت جارحیت کر رہا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پاناما لیکس و دیگر میڈیا معاملات پر غور کیا گیا۔عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انگریزی اخبار کی خبر سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی سازش تھی۔ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی پر بھی سوالات اُٹھائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس عامر رضا کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔ پاکستان میں ریٹائرڈ ججز کے ذریعے کمیشن کا قیام سرد خانے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار کے پاس ثبوت ہیں تو کمیٹی کے قیام کی کیا ضرورت ہے