کاغذ لہرانےوالےعدالت میں ثبوت پیش نہ کرسکے:احسن اقبال

اسلام آباد( ہاٹ لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہاہےکہ ہوا میں کاغذ لہرانے والے عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ خود کو سپریم کورٹ کا پی آر او سمجھنے والے سیاستدان عدالت پر دباؤ ڈال کر مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں ۔
وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے تعاون کریں گے۔ کسی سیاستدان کو سپریم کورٹ کا پی آر او بننے کی ضرورت نہیں۔وفاقی وزیر نے سی پیک پر خیرپختونخوا حکومت کے تحفظات کو محض بدگمانی قرار دیا۔
اس سے پہلے پلاننگ کمیشن میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے جس کے تحت یو ایس ایڈ توانائی کے نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کی معاونت کرے گا۔