کراچی :شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط چائنہ کٹنگ نکلا

کراچی (ہاٹ لائن) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط چائنہ کٹنگ نکلا۔ دھمکی آمیزخط کا ڈراپ سین جلد ہی ہو گیا۔
سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے لکھے گئے خط میں پچاس کروڑ روپے دینے کا مطالبہ اور سندھ اسمبلی کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔خط میں یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی تو تمہارا حشر بھی بینظیربھٹو جیسا کر دوں گا.
مگر کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق ہوا یوں کہ جب خط میں درج موبائل نمبر پرعمران لاشاری سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے ایسے کسی خط سے انکار کردیا۔ بولے خط اُنھوں نے نہیں بلکہ اُن کے مخالفین نے لکھا جن کیساتھ پچیس ایکڑ زمین کا تنازع چل رہاہے۔