سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون میں بھی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون میں بھی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگ گئے۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں احتساب ہر کرپٹ آدمی کا ہونا چاہئے، آغاز وزیراعظم سے کیا جانا چاہئے۔
جاوید عباسی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون کا اجلاس احتساب بل پر بے نتیجہ ختم ہوگیا، چیئرمین سینیٹ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے، کہا گیا پاناما شریف بھاگ گیا، بھاگ گیا۔
اجلاس کے دوران ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اپوزیشن بل دیکھ لیں، ایک اور دھرنے کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔ جاوید عباس بولے کہ یہاں دھرنے والے نہیں، جمہوری لوگ بیٹھے ہیں۔ جس پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی ایوان صدر کے باہر دھرنا دیا تھا، جس پر اراکین نے خوب قہقہے لگائے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ احتساب ہر کرپٹ آدمی کا ہونا چاہئے، حکومت نے راہ فرار اختیار کیا، احتساب کا عمل وزیراعظم سے شروع ہونا چاہئے۔