دھرنے کے پیچھے کون تھا؟ مشاہد اللہ اپنے بیان پر قائم

اسلام آباد ( ہاٹ لائن ) مشاہد اللہ خان اپنے بیان پر قائم، کہتے ہیں 2014ء کے دھرنے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگ تھے، وزیراعظم کے کہنے پر وزارت سے استعفیٰ دیا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان 2014ء کے دھرنے سے متعلق اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں، کہتے ہیں تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگ تھے، جنرل راحیل شریف دھرنے کو سپورٹ کرنیوالوں میں شامل نہیں تھے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ سے کہا اس لئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا، زیادتی ہوئی یا نہیں لیکن میرے ساتھ ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے